ابنا: ہم آپ کو پانچ اچھے حلال ریستورانوں کے بارے میں بتائیں گے جہاں معیاری کھانا دستیاب ہے اور وہ بھی مناسب قیمت پر۔ حلال ریستورانوں کے ایک نیٹ ورک کا نام "لبنان ہاؤس" ہے۔ اس کے ریستوران بڑے شاپنگ مالز میں واقع ہیں اس لیے لبنانی کھانوں کے شائقین کے علاوہ تمام خواہش مند ڈنر بریک کے دوران یہاں کھا سکتے ہیں۔ یہاں سارا کھانا اسلامی اصولوں کے مطابق بنایا جاتا ہے، تازہ ترین اور غیرآلودہ اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔ لوگ "لبنان ہاؤس" میں بنائی جانے والی مختلف قسم کی پیسٹری خوشی سے کھاتے ہیں اور تپتی ریت پر بنائی گئی کافی پیتے ہیں۔ "لبنان ہاؤس" میں کھانے کی اوسط قیمت پانچ سو روُبل یعنی سولہ ڈالر ہے۔
حلال ریستورانوں کا ایک اور نیٹ ورک Saltenas ہے۔ اس کے اب تک دو ریستوران کھولے گئے ہیں جو دو شاپنگ مالزم یں ہیں۔ ان ریستورانوں میں یورپی اور ایشیائی حلال کھانا دستیاب ہے۔ کباب، شاورما اور پلاؤ اور مختلف طریقوں سے پکائی گئی مچھلی ان دو ریستورانوں میں چکھی جا سکتی ہے۔ کھانے کی اوسط قیمت پندرہ ڈالر سے کم ہے۔
ماسکو کی ایک مرکزی سڑک Tverskaya پر "زم زم" نامی ریستوران ہے جہاں وہی کھانا پیش کیا جاتا ہے جو Saltenas ریستوران میں دستیاب ہے کیونکہ ان ریستورانوں کا مالک ایک ہی ہے۔ Saltenas اور "زم زم" کی خوبی یہ ہے کہ وہاں طرح طرح کے سلاد تیار کئے جاتے ہیں، یوں دیگر ریستورانوں پر ان ریستورانوں کو برتری حاصل ہے۔ ریڈیو "صدائے روس" کے دفتر کے قریب Pyatnitskaya سڑک پر "حلال کش" نامی دن رات کھلا رہنے والا ریستوران واقع ہے۔ یہاں ماحول بہت خوش گوار ہے۔ یہاں کے کھانوں میں سے شش کباب اور پلاؤ انتہائی لزیز ہیں جو مشرقی طرز کے بنے رنگین برتنوں پر پیش کئے جاتے ہیں۔ جب آپ کے لیے کھانا تیار نہ کیا جائے تب تک دیواروں پر آویزان مساجد کی تصویروں سے لفظ اندوز ہونا ممکن ہے۔ یہاں کھانے کی اوسط قیمت تین سو روبل یعنی دس ڈالر ہے۔
ایک اور قابل تذکرہ حلال ریستوران کا نام U rodnikaa یعنی "چشمے کے پاس" ہے۔ کھانے کی لمبی فہرست دیکھ کر لوگ سوچ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ کیا آرڈر کریں؟ سارا کھانا تازہ ترین اشیاء سے اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق تیار کیا جاتا ہے۔ دیگر حلال ریستورانوں کے برعکس اس ریستوران کے تحت ایک چھوٹی عبادت گاہ بھی ہے۔ یہاں ٹیک اوے سروس بھی ہے۔ اوسط بل پانچ سو روبل یعنی سولہ ڈالر ہوتا ہے۔صدائے روس.
.......
/169